وادی السلام
قبرستان / From Wikipedia, the free encyclopedia
وادی السلام عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں واقع دنیا کا سب سے بڑا اور بہت قدیمی مسلم قبرستان ہے۔ اس میں بہت سے انبیا عظام، اولیاء الہی، علما کرام مدفون ہیں۔ اس قبرستان میں 50 لاکھ افراد مدفون ہیں۔[1]
صدیوں سے پاکستان، بھارت، ایران، لبنان اور عراق کے علاوہ دیگر ممالک سے لوگ اپنے مرحومین کو اس قبرستان میں دفن کرنے کے لیے لے جاتے رہے ہیں۔اسی قبرستان میں حصرت صالح اور حضرت ھود بھی مدُفن ہیں نیز مشہور ہے کہ جب بھی یہاں بارش ہوتی ہے تو بارش کا پانی قبرستان میں موجود جس جس پتھر پر پڑھتا ہے وہ درنجف نامی پتھر میں تبدیل ھو جاتا ہے۔