![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/a/a1/PM_Modi_Portrait%2528cropped%2529.jpg/640px-PM_Modi_Portrait%2528cropped%2529.jpg&w=640&q=50)
وزیر اعظم بھارت
جمہوریہ ہند کے سربراہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارتی وزیر اعظم حکومت ہند کے انتظامی امور اور کابینہ کا سربراہ ہوتا ہے۔ وہ صدر بھارت کا مشیر بھی ہوتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم بھارتی پارلیمان کے دونوں ایوانوں; لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سے کسی کا بھی رکن ہو سکتا ہے ۔ وزیر اعظم کی جماعت کو لوک سبھا میں اکثریت حاصل ہوتی ہے اور وہاں سے اکثریتی رائے سے منتخب ہوتا ہے۔ کسی بھی پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم حکومت کی مققنہ کابینہ کا سب سے سینئر رکن ہوتا ہے۔ وہی کابینہ کے ارکان کو منتخب کرتا ہے اور انھیں برخاست کرسکتا ہے، وہ کابینہ کا صدر ہوتا ہے اور چیئرمین بھی۔ مرکزی کابینہ وزیر اعظم کی زیر صدارت کام کرتی ہے جس کا انتخاب صدر بھارت کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ وہ مابعد الذکر کو انتظامی اور قانونی امور میں مدد کرسکے۔ مرکزی کابینہ بحیثیت مجموعی آئین ہند کی دفعہ 75 (3) کے تحت لوک سبھا کو جواب دہ ہے۔ وزیر اعظم کو لوک سبھا میں اکثریت ثابت کرنا ضروری ہے جس میں ناکامی استعفی کا سبب بنتی ہے۔
وزیر اعظم بھارت | |
---|---|
![]() بھارت کی ریاستی علامت | |
![]() | |
خطاب | قابل احترام (رسمی) عزت مآب (سفارتی دستاویزات میں) |
حیثیت | سربراہ حکومت |
مخفف | پی ایم |
رکن | وزرا کی مرکزی کونسل بھارتی پارلیمان |
جواب دہ | |
رہائش | 7، لوک کلیان مارگ، نئی دہلی |
نشست | دفتر وزیر اعظم، نئی دہلی |
تقرر کُننِدہ | صدر بھارت لوک سبھا کے ارکان |
مدت عہدہ | صدر کی مرضی لوک سبھا کی مدت پانچ سال ہے کوئی حد مقرر نہیں |
تاسیس کنندہ | جواہر لعل نہرو (1947–1964) |
تشکیل | 15 اگست 1947؛ 76 سال قبل (1947-08-15) |
نائب | نائب وزیر اعظم بھارت (اگر کوئی ہو) |
تنخواہ | ₹20 لاکھ (امریکی $28,000) (سالانہ، بشمول ₹960,000 (امریکی $13,000) رکن پارلیمان کی حیثیت) |
ویب سائٹ | pmindia |