From Wikipedia, the free encyclopedia
ولیم ورڈذورتھ (William Wordsworth) (1770-1850) انگریزی زبان کا شاعر تھا۔ اسنے اپنے دوست کالرج کے ساتھ مل کر انگریزی ادب میں رومانوی تحریک کی بنیاد رکھی۔ فطرت ورڈذورتھ کی شاعری کی اہم خصوصیت ہے۔
ولیم ورڈزورتھ | |
---|---|
(انگریزی میں: William Wordsworth) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 اپریل 1770ء [1][2][3][4][5][6][7] کوکیرموود [8] |
وفات | 23 اپریل 1850ء (80 سال)[1][2][3][4][5][6][7] |
وجہ وفات | نمونیا [8] |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ [8] مملکت برطانیہ عظمی (–1 جنوری 1801)[8] |
نسل | انگریز [8] |
مذہب | انگلیکانیت [8] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ جانز کالج [8] |
پیشہ | شاعر [8][9]، غنائی شاعر [8]، مصنف [10] |
مادری زبان | انگریزی [8] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [11][8][12] |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
1787ء تک ہاکس ہیڈ گریمر اسکول میں تعلیم پائی۔ پھر ہینٹ جان کالج کیمبرج میں داخلہ لیا۔
1790ء میں سیر کے لیے فرانس الپس اور اٹلی گیا۔ واپس 1791 میں فرانس آیا اور اسے انقلاب فرانس اور ایک فرانسیسی لڑکی این ویلن سے شدید محبت ہو جاتی ہے۔ اور اس کی ایک بیٹی بھی ہوتی ہے فرانس اور انگلستان کی کشیدگی دونوں کو علاحدہ کر دیتی ہے۔
1798 ورڑز ورتھ اور کولرج ملکر ایک شعری مجموعہ Lyrical Ballads شائع کرتے ہیں اور اس طرح انگریزی ادب میں رومانوی تحریک کا آغاز ہوتا ہے۔
ورڈذورتھ نے ایک نئی طرح کی شاعری کا آغاز کیا۔ اس شاعری کے کردار عام لوگ تھے۔ شاعری کی زبان عام بول چال کی زبان تھی۔ شاعری کے مرکزی خیال عام لوگ تھے۔
زندگی کے آخری حصے میں ورڈذورتھ انگلستان کا درباری شاعر بھی رہا۔
فطرت پرست رومانوی شاعر۔ جس نے سیموئیل ٹیلر کالرج کے ساتھ مل کر انگریزی ادب میں رومانوی دور کا آغاز کیا۔ ورڈزورتھ کے خیالات شیخ محی الدین ابنِ عربی کی وحدت الوجودی تعلیمات سے قریبی مناسبت رکھتے ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنی بیاض میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ورڈز ورتھ نے انھیں زمانۂ طالب علمی میں دہریت سے محفوظ رکھا۔ مناظرِ فطرت کی عکاسی میں اقبال اور ورڈورتھ میں کافی مماثلتیں پائی جاتی ہیں لیکن جب تسخیرِ فطرت کا معاملہ آتا ہے تو ان ہر دو شعرا کے نظریات میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [13]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.