ویلنتینا تریشیکووا
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویلنتینا تریشیکووا دنیا کی پہلی خاتون خلاباز۔ پورا نام ویلینتینا تریشیکووا۔ ماسکو کے ایک نواحی شیر یاروسلاول میں پیدا ہوئی۔ یاروسلاول ٹیکسٹائل کالج اور ژوکوسکی ائیر فورس اکیڈمی میں تعلیم پائی۔ مارچ 1962ء میں سوویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کی ممبر منتخب ہوئی۔ اسی سال خلابازی کی تربیت حاصل کی۔ 16 جون تا 19 جون 1963ء خلاقی جہاز دوستوک ششم میں زمین کے گرد 48 چکر لگائے اور دنیا کی پہلی خاتون خلاباز کا اعزاز حاصل کیا۔ 1964ء میں خلاباز میجر جنرل نکولا بیف سے شادی کی۔ 1962ء تا 1970ء سپریم سویت کی رکن رہی۔ 1968ء میں سوویت یونین ویمنز کمیٹی کی چیرمین منتخب ہوئی۔ 1974ء میں سپریم سوویت پریذیڈیم کی ممبر چنی گئی۔ ہیرو آف سوویت یونین اور آرڈر آف لینن سمیت متعدد ملی و غیر ملکی اعزازات حاصل کیے۔
اجمالی معلومات ویلنتینا تریشیکووا, (روسی میں: Валентина Владимировна Терешкова) ...
| ||||
---|---|---|---|---|
(روسی میں: Валентина Владимировна Терешкова) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائشی نام | (روسی میں: Валентина Владимировна Терешкова)، (مجارستانی میں: Valentyina Vlagyimirovna Tyereskova) | |||
پیدائش | 6 مارچ 1937ء (87 سال)[1][2][3][4][5][6][7] | |||
شہریت | سوویت اتحاد [8][9] روس | |||
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد (1960–1991) اوور ہوم - رشیا (1995–2003) | |||
تعداد اولاد | ||||
مناصب | ||||
رکن سپریم سوویت برائے سودیت اتحاد | ||||
برسر عہدہ 1966 – 1989 | ||||
رکن ایوان زریں | ||||
رکنیت سنہ 21 دسمبر 2011 | ||||
حلقہ انتخاب | یاروسلاول اوبلاست | |||
عملی زندگی | ||||
پیشہ | خلانورد ، سیاست دان [10][11]، فوجی افسر ، انجینئر ، پائلٹ ، استاد جامعہ ، رکن ایوان زریں | |||
پیشہ ورانہ زبان | روسی [12] | |||
شعبۂ عمل | سیاست دان ، خلائیات [13] | |||
نوکریاں | دوما | |||
خلا میں وقت | ||||
عسکری خدمات | ||||
وفاداری | روس | |||
عہدہ | میجر جنرل | |||
اعزازات | ||||
آرڈر آف فرینڈشپ (2011) آرڈر آف دی ریڈ بینر آف لیبر (1987) آرڈر آف لینن (1981) اعزاز اکتوبر انقلاب (1971) آرڈر آف دی نیل (1971) آرڈر آف جارج دمتروف (1963) سوویت اتحاد کے ہیرو (1963) آرڈر آف لینن (1963) آرڈر آف کارل مارکس (1963) ستارہ جمہوریہ انڈونیشیا (1963) آرڈر آف کلمنت گوتوالد (1963) آرڈر آف فرینڈشپ آف پیپلز اعزازی سند | ||||
دستخط | ||||
IMDB پر صفحہ | ||||
درستی - ترمیم |
بند کریں