پاکستان کی یونین کونسلیں
پاکستان میں انتظامی تقسیم کے لحاظ سے چھٹی اکائی / From Wikipedia, the free encyclopedia
یونین کونسل پاکستان میں انتظامی تقسیم کے لحاظ چھٹی اکائی ہے، یعنی سب سے پہلے وفاق پھر صوبہ پھر ڈویژن پھر ضلع پھر تحصیل اور پھر یونین کونسل۔ لیکن 2007ء کے بعد ڈویژن ختم کر دیا گیا اس لیے اب یونین کونسل پانچویں اکائی بن گئی ہے۔ یونین کونسل بلدیاتی حکومت کا سب اہم حصہ ہوتا ہے۔ یونین کونسل حکومت میں 13 کونسلر ہوتے ہیں جن کی سربراہی ناظم اور نائب ناظم کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت 6500 سے زائد یونین کونسلز ہیں۔[1]