پطرس بخاری
مزاح نگار، ماہر نشریات، سفارت کار، معلم / From Wikipedia, the free encyclopedia
سید احمد شاہ المعروف پطرس بخاری (انگریزی: Patras Bokhari؛ پیدائش: یکم اکتوبر 1898ء - وفات: 5 دسمبر 1958ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاح نگار، افسانہ نگار، مترجم، شاعر، نقاد، معلم، برطانوی ہندوستان کے ماہر نشریات اور پاکستان کے سفارت کار تھے۔ پطرس کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مختصر مجموعہ پطرس کے مضامین پاکستان اور ہندوستان میں اسکولوں سے لے کر جامعات تک اردو نصاب کا حصہ ہے۔ ان کا شمار متحدہ ہندوستان میں نشریات کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پطرس اقوام متحدہ میں پاکستان کے پہلے مستقل مندوب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ پطرس انگریزی کے پروفیسر تھے اور انگریزی میں اتنی قابلیت تھی کہ انھوں نے امریکا کی جامعات میں انگریزی پڑھائی اور وہیں وفات پائی اور دفن ہوئے۔
اجمالی معلومات پطرس بخاری, معلومات شخصیت ...
پطرس بخاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 اکتوبر 1898ء ![]() پشاور ![]() |
وفات | 5 دسمبر 1958ء (60 سال) ![]() نیویارک شہر ![]() |
وجہ وفات | دورۂ قلب ![]() |
مدفن | کینسیکو قبرستان، نیویارک ![]() |
طرز وفات | طبعی موت ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ![]() |
تعلیمی اسناد | ایم اے ![]() |
پیشہ | سفارت کار ، مزاح نگار ، نشر کار ، پروفیسر ، مصنف ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی ![]() |
شعبۂ عمل | سفارت کاری ، نشرکاری ، مزاح ، ادبی تنقید ، ترجمہ ![]() |
ملازمت | اقوام متحدہ ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ![]() |
اعزازات | |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں