پیدیوس
From Wikipedia, the free encyclopedia
پیدیوس (انگریزی: Pedieos) (دیگر نام Pediaios یا Pediaeus یا Pithkias; یونانی: Πεδιαίος/Πηθκιάς, ترکی: Kanlı Dere) قبرص کا طویل ترین دریا ہے۔ یہ سلسلہ کوہ ٹروڈوس سے نکلتا ہے اور شامل مشرق میں میساوریا سے بہتے ہوئے نکوسیا سے بھی گزرتا ہے۔ یہ قدیم قبرصی شہر سلامیس کے قریب خلیج فاماگوستا میں گرتا ہے۔
اجمالی معلومات پیدیوسPedieosΠεδιαίος/Πιθκιάς (یونانی میں) Kanlı Dere (ترکی میں), طبعی خصوصیات ...
پیدیوس Pedieos Πεδιαίος/Πιθκιάς (یونانی میں) Kanlı Dere (ترکی میں) | |
---|---|
طبعی خصوصیات | |
بنیادی ماخذ | سلسلہ کوہ ٹروڈوس |
دریا کا دھانہ | خلیج فاماگوستا 0 میٹر (0 فٹ) |
لمبائی | 98 کلومیٹر (322,000 فٹ) |
بند کریں
نیکوسیا سے گزرتے ہوئے دریا کے کناروں کے 18 کلومیٹر حصے کو پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ [1] دریا پر دو بند بنائے گئے ہیں۔ تاماسوس کے مقام پر بڑا بند بنایا گیا ہے جس کی تعمیر 2002ء میں ہوئی۔ [2]