چارلی چیپلن
برطانوی مزاحیہ اداکار اور فلمساز (1889-1977) / From Wikipedia, the free encyclopedia
سر چارلز سپینسر "چارلی" چیپلن[17]، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (16 اپریل 1889ء تا 25 دسمبر 1977ء) برطانوی مزاحیہ اداکار اور فلم ہدایتکار تھا۔ امریکی سینما کے کلاسیکی ہالیوڈ کے ابتدائی سے درمیانی دور میں چارلی چیپلن نے بطور فلمساز اور موسیقار بہت شہرت پائی۔
چارلی چیپلن | |
---|---|
(انگریزی میں: Charles Chaplin) ![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Charles Spencer Chaplin)[1] ![]() |
پیدائش | 16 اپریل 1889ء [2][3][4][5][6][7][8] ![]() والورتھ [9] ![]() |
وفات | 25 دسمبر 1977ء (88 سال)[2][5][6][7][8][10][11] ![]() |
وجہ وفات | دماغی جریان خون ![]() |
طرز وفات | طبعی موت ![]() |
رہائش | بیورلی ہلز، کیلیفورنیا ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
قد | |
استعمال ہاتھ | بایاں ![]() |
زوجہ | ملڈرڈ ہیرس (شادی. 1918–21) لیٹا گرے (شادی. 1924–27) پالیٹ گوڈّرڈ (شادی. 1936–42) اونا اونیل (شادی. 1943–77) |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایت کار [12]، نغمہ ساز [13]، فلم اداکار [14]، منظر نویس ، فلم ساز ، مزاحیہ اداکار ، فلم مدیر ، آپ بیتی نگار ، منچ اداکار ، فلم اسکور کمپوزر ، اداکار [12] ![]() |
مادری زبان | انگریزی ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [15][16] ![]() |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
![]() | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ ![]() |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
چارلی چیپلین نے خاموش فلموں کے دور میں اپنی فلموں میں نہ صرف خود اداکاری کی بلکہ ان کا مصنف، خالق، ہدایتکار، پیشکار اور بعد ازاں موسیقار بھی خود ہی تھا اور اس دور کے سب سے بااثر فلمی شخصیات میں سے تھا۔ چارلی چیپلن فرانس کی خاموش فلموں کے مزاحیہ اداکار میکس لنڈر سے بہت متاثر تھا۔ اس نے اپنی ایک فلم بھی میکس لنڈر کے نام کی۔ چیپلن کا تخلیقی کام 75 برس پر محیط ہے، جو اس کے بچپن میں ملکہ وکٹوریہ دور میں برطانوی اسٹیج اور موسیقی کے ہالوں سے شروع اور 88 برس کی عمر میں اس کی موت تک جاری رہا۔ میری پکفورڈ، ڈگلس فیئربینکس اور ڈی ڈبلیو گرفتھ کے ساتھ مل 1919ء میں چارلی چیپلن نے یونائیٹڈ آرٹسٹس نامی فلم سٹوڈیو قائم کیا۔
1999ء میں امیرکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے چیپلن کو تمام ادوار کا 10 واں بہترین اداکار قرار دیا۔ 2008ء میں چارلی: اے لائف نامی کتاب پر تبصرہ میں مارٹن سیف نے تحریر کیا، "چیپلن صرف بڑا نہیں تھا، وہ دیوہیکل تھا۔" جارج برنارڈ شا کو چیپلن کے کام کے معیار کے لاثانی ہونے کا بہت احساس تھا اور اس کی فلموں قریبا ہر حیثیت میں کام کیا جیسے اداکار، ہدایتکار، پیشکار، مکالمہ نویس، موسیقار وغیرہ۔ وہ چیپلن کو "فلمی صنعت کا واحد جینیئس" کہتا تھا۔