From Wikipedia, the free encyclopedia
کسان: ہر وہ شخص جو مٹی کو سونا بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو بنجر زمین کو اپنی محنت سے سرسبز میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کسان[1] کہلاتا ہے۔ ایک کسان کی زندگی بہت گھٹن اور بیش بہا مسائل میں گھری ثابت ہوئی ہے۔ کیونکہ وہ صبح سویرے آذان کے وقت اٹھتا ہے اور سورج ڈھلنے تک اپنی فصل کی پرورش کرنے میں لگا رہتا ہے۔ وہ اپنی فصل کو ہمیشہ بہتر سے بہتر رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ پوری دنیا کی زراعت میں کسان کا بڑا اہم کردار ہے۔ گندم سے لے کر دال تک کسان کی مرہون منت ہے۔ جس ملک کی خوش حالی کا اندازہ لگانا ہو تو آپ اس ملک کی زراعت کو دیکھیں یا اس ملک کے کسان کو دیکھیں۔ اگر اس ملک کا کسان خوش حال ہے تو سمجھیں وہ سارا ملک خوش حال ہے۔ بعض اوقات کسان کو اپنی فصلوں سے نقصانات بھی اٹھانے پڑتے ہیں اور بعض اوقات بھاری نفع بھی ملتا ہے مگر وہ ہمیشہ اپنی محنت جاری رکھتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.