کیلوں سے بنی چٹنی From Wikipedia, the free encyclopedia
کیلے کا کیچپ ( کیلے کی چٹنی) فلپائن میں استعمال کیے جانے والا بہت مشہور و معروف کیچپ ہے جسے بچے اور بڑے دونوں یکساں پسند کرتے ہیں۔
یہ کیلے کے گودے ،چینی ، سرکہ اور مصالحوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس کا قدرتی رنگ زردی مائل بھورا ہوتا ہے لیکن یہ اکثر ٹماٹر کیچپ سے ملتے جلتے سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔
اس میں مصنوعی سرخ رنگ کی آمیزش کی جاتی ہے۔کیلے کا کیچپ پہلی بار فلپائن میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ٹماٹروں کی کمی اور کیلے کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے تیار کیا گیا تھا [1] [2]۔
فلپائنی گھرانوں میں یہ کیچپ کئی طرح کے پکوان کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔آملیٹ (ٹورٹا) ، ہیم برگر ، فرانسیسی فرائز ، مچھلی ، چارکول سے بنے ہوئے سور کا گوشت بار بی کیو ، تلی ہوئی چکن اور دیگر گوشت کے پکوان کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔
یہ ان ممالک اور علاقوں میں برآمد کیا جاتا ہے جہاں کافی فلپائنی آبادی موجود ہو جیسے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا ، اسپین ، کینیڈا ، برطانیہ ، سعودی عرب ، کویت ، ہانگ کانگ ، فرانس ، سوئٹزرلینڈ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات ۔
فلپینی فوڈ ٹیکنالوجسٹ ماریا وائی اوروسا (1893–1945) کو کیلے کے کیچپ کو ایجاد کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔[3] [4] [5]
کیلے کا کیچپ بڑے پیمانے پر دوسری جنگ عظیم کے دوران ٹماٹر کی کمی اور کیلوں کی وافرمقدار اور پیداوار کی وجہ سے تیار کیا گیا۔پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر تجارتی سطح پر فرانسسکو سینئر کے ذریعہ تیار کیا گیا [6] جس نے مافران کے نام سے برانڈ قائم کیا [7]۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.