گراس (فرانس)
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
گراس جنوبی فرانس کا قدیم قصبہ ہے‘ یہ قصبہ نیس‘ کینز اور مونٹی کارلو کے ہمسائے میں واقع ہے‘ الپس یہاں سے شروع ہوتے ہیں‘ آپ چند میل کا فاصلہ طے کر کے الپس کے پہاڑوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔
Grassa (آکسیٹان) | |
---|---|
Subprefecture and فرانسیسی کمیون | |
گراس کا ایک منظر | |
لوا خطا ماڈیول:Location_map میں 526 سطر پر: Unable to find the specified location map definition: "Module:Location map/data/France Provence-Alpes-Côte d'Azur" does not exist۔ | |
متناسقات: 43°40′00″N 6°55′00″E | |
ملک | فرانس |
علاقہ | پروانس-آلپ-کوت دازور |
محکمہ | آلپ-ماریتیم |
آرونڈسمینٹ | گراس |
کینٹن | گراس-1 اور 2 |
بین الاجتماعی | CA Pays de Grasse |
حکومت | |
• میئر (2020–2026) | جیروم فیود (LR) |
Area1 | 44.44 کلومیٹر2 (17.16 میل مربع) |
آبادی (Jan. 2018)[1] | property |
منطقۂ وقت | مرکزی یورپی وقت (UTC+01:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مرکزی یورپی گرما وقت (UTC+02:00) |
انسی/ڈاک رمز | 06069 /06130 |
بلندی | 80–1,061 میٹر (262–3,481 فٹ) (avg. 333 میٹر یا 1,093 فٹ) |
1 French Land Register data, which excludes lakes, ponds, glaciers > 1 km2 (0.386 sq mi or 247 acres) and river estuaries. |
اس کو خوشبوؤں کا دار الحکومت (انگریزی: Capital of fragrance) بھی کہتے ہیں۔ اسی گاؤں میں دنیا کی سب سے پہلی خوشبوؤں کی فیکٹری ہے جو 1747ء میں قائم ہوئی، اس فیکٹری کے بننے اور اس قصبے کو خوشبوؤں کا دار الحکومت کہلانے کے پیچھے درحقیقت مسلمانوں کا ہاتھ ہے۔
پندرہویں صدی میں سپین میں مسلمانوں کی حکومت تھی‘ یہ لوگ سماجی لحاظ سے انقلابی تھے‘ انھوں نے یورپ میں ٹائی بھی متعارف کرائی‘ صابن بھی‘ کرسٹل بھی‘ پیرا شوٹ بھی اور علاج کے جدید طریقے بھی‘ مسلمان تاجر اور سیاح عموماً مونٹی کارلو‘ نیس اور کینز سے گزرتے تھے‘ کیوں گزرتے تھے؟ کیونکہ یہاں سمندر ہے‘ یہ لوگ کشتیوں کے ذریعے اس علاقے میں پہنچ جاتے تھے اور دوسری وجہ اس علاقے کا موسم تھا‘ یہ علاقہ نسبتاً گرم ہے‘ یہاں گرمیوں میں شدید گرمی پڑتی ہے اور عرب گرم علاقوں کو پسند کرتے تھے‘ پندرہویں اور سولہویں صدی کے درمیان عرب گراس میں یاسمین کے بیج لے آئے‘ یہ بیج انھوں نے علاقے کے لوگوں میں تقسیم کر دیے‘ لوگوں نے یہ بیج زمین میں بو دیے‘ یہ زمین گویا صدیوں سے یاسمین کے بیجوں کا انتظار کر رہی تھی چنانچہ زمین پر بیج گرنے کی دیر تھی اور پورا علاقہ یاسمین کی خوشبو سے مہک اٹھا‘ لوگ حیران رہ گئے‘ لیونڈر اس علاقے میں صدیوں سے اُگ رہا تھا‘ یاسمین کی خوشبو لیونڈر کی مہک میں ملی تو گراس خوشبوؤں کی سرزمین بن گیا‘ سیاح جوں ہی گراس کے قریب پہنچتے تھے‘ یہ مست ہو جاتے تھے‘ زمین کی اس تاثیر نے عربوں اور مقامی لوگوں کو کاروبار کا نیا راستہ دکھایا‘ یہ لوگ پھولوں کی مختلف اقسام اگانے لگے‘ یہ جو بھی قلم لگاتے تھے یا جو بھی بیج بوتے تھے وہ دو ماہ میں جوان ہو کر خوشبو دینے لگتا تھا‘ لوگوں کو کاروبار مل گیا‘ یہ پھولوں اور خوشبوؤں کے بیوپاری بن گئے‘ یہ پھول اگاتے‘ پھول چنتے‘ انھیں سوکھاتے اور بوریوں میں بھر کر بیچ دیتے‘ گراس سے پھولوں کے جہاز کے جہاز جانے لگے‘ اس دوران مقامی لوگوں کو معلوم ہوا‘ پھول لے جانے والے تاجر بعد ازاں پھولوں کا "سَت" ایک قسم کا رَس نکالتے ہیں اور اس ست سے صابن‘ شیمپو اور عطر بناتے ہیں‘ ان لوگوں نے سوچا یہ تمام کام ہم خود کیوں نہیں کرتے؟ یہ لوگ مصر‘ الجزائر‘ مراکش اور قرطبہ گئے‘ پھولوں کا ست نکالنے کا فن سیکھا اور گراس واپس آ کر اس شہر کو خوشبوؤں کا مسکن بنا دیا‘ یہ لوگ پھولوں کا ست نکالنے لگے‘ پھولوں کا ست عمل کشید کے ذریعے نکالا جاتا ہے (یہ عمل بھی مسلمانوں کی ایجاد ہے) گراس میں تانبے کے بڑے بڑے حمام بنائے گئے‘ ان کے ساتھ شیشے کی بڑی بڑی ٹیوبز لگائی گئیں اور ان ٹیوبز کو ٹھنڈے پانیوں کے حوضوں سے جوڑا گیا اور گراس پرفیومز کا دار الحکومت بن گیا۔
یہ فن آہستہ آہستہ پورے علاقے میں پھیل گیا‘ گراس کے تمام دیہات اور ان دیہات کے تمام لوگ خوشبوؤں کے فنون سے وابستہ ہو تے چلے گئے‘ یہ پھول اگاتے‘ ان کا عطر بناتے اور بیچ دیتے‘ یہ خوشبودار صابن‘ شیمپو‘ اگربتیاں اور مہکتی ہوئی موم بتیاں بھی بنانے لگے‘ یوں یہ علاقہ خوشبو کا مرکز بنتا چلا گیا‘ شہر میں لیبارٹریاں بنیں‘ لیبارٹریوں میں خوشبوؤں کے ماہر آئے‘ ماہرین نے مختلف خوشبوئیں ملا کر نئی نئی خوشبوئیں ایجاد کیں اور یوں خوشبوؤں کے برانڈ بنتے چلے گئے‘ شیشہ سازوں نے گراس کا رخ کیا اور یہ خوشبوؤں کی خوبصورت بوتلیں بنانے لگے‘ یہ بوتلیں پیکنگ کی انڈسٹری کو گراس لے آئیں اور یوں یہ بزنس پھیلتا چلا گیا‘
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.