بھارت کی ریاست From Wikipedia, the free encyclopedia
ہریانہ (ہندی:हरियाणा) شمالی بھارت میں واقع ایک ریاست ہے۔ 'ہریانہ' لفظ کا مطلب ہے 'ہریانوی بولنے والوں کی زمین'۔ ہریانہ کا کل رقبہ 44 ہزار 212 مربع کلومیٹر ہے جبکہ ریاست کے 22 اضلاع ہیں۔ اکثریتی زبان ہریانوی ہے۔ ہریانہ کا دار الحکومت چندی گڑھ ہے جو پڑوسی ریاست پنجاب کا بھی دار الحکومت ہے۔
ریاست | |
ہریانہ | |
ہریانہ کا نقشہ | |
ملک | بھارت |
علاقہ | شمالی بھارت |
ریاست | ہریانہ |
اضلاع | 21 |
مشہور شہر | روہتک |
قائم شدہ | 1 نومبر 1966ء |
دار الحکومت | چندی گڑھ |
بڑا شہر | فرید آباد |
حکومت | |
• قسم | یک ایوانی مقننہ |
• مجلس | مجلس قانون ساز ہریانا |
• گورنر | کپتان سنگھ سولنکی |
• وزیر اعلیٰ | منوہر لال |
اہم زبانیں |
ہریانہ نام 12 ویں صدی عیسوی میں امیرھرمشا مصنف "وِبُدھ شْرِیدھر" (وی 1189-1230) کے کاموں میں پایا جاتا ہے۔[1] ہریانہ کا نام سنسکرت الفاظ ہری (ہندو خدا وشنو) اور آیانا (گھر) سے حاصل کیا گیا ہے جس کا معنی "خدا کا گھر" ہے۔[2] تاہم، منی لعل، مرلی چندر شرما، ایچ اے فڈک اور سکوید سنگھ چب جیسے علما کا خیال ہے کہ یہ نام سنسکرت الفاظ "ہرِت" بمعنی ہرا یا سبز (Green) اور "ایرانی" (جنگل) کے ایک مرکب سے آتا ہے۔[3] کیونکہ، یہ ممکن نہیں ہے کہ جنگل اور سبز دونوں ایک دوسرے کو اکٹھا کریں، لہٰذا ایک ہی نام میں دو مختلف الفاظ کو استعمال کیا جائے گا،تو یہاں "ہریانہ" کے لفظی معنی "سبز جنگل" کے بنتے ہیں۔ یعنی سرسبز و شاداب اور ہرا بھر علاقہ۔
ہریانہ ریاست 1 نومبر 1966ء کو لسانی و ثقافتی بنیادوں پر قائم ہوئی جو پہلے سابقہ بھارتی ریاست مشرقی پنجاب کا حصہ تھی۔
2011ء کی مردم شماری کے مطابق 87.45 فیصد لوگ ہندو مت کے پیروکار ہیں۔ غیر ہندو اقلیت میں مسلمان 7.03 فیصد، سکھ 4.90 فیصد ہیں۔[4]
ریاست ہریانہ کے 22 اضلاع نام مندرجہ ذیل ہیں:
اضلاع
نوہرہ
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.