آیزو 3166-3
From Wikipedia, the free encyclopedia
آیزو 3166-3 (آیزو 3166-3) آیزو 3166 کے معیار کا حصہ ہے جسے بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت شائع کرتی ہے۔ یہ ان ممالک کے رموز کی وضاحت کرتا ہے جنہیں 1974ء میں اپنی پہلی اشاعت کے بعد آیزو 3166-1 سے خارج کر دیا گیا ہے۔ آیزو 3166-3 میں ہر سابق ملک کے نام کے لیے ایک چار حرفی الفبائی رمز مقرر کیا جاتا ہے۔
پہلے دو حروف کے سابقہ ملک کے آیزو 3166-1 الفا-2 سے ہیں، جبکہ آخری دو حروف کے مندرجہ ذیل قوانین کے مطابق اخذ کیے جاتے ہیں :[1][2][3]
- اگر ملک نے اپنا نام تبدیل لیا ہے تو نئے آیزو 3166-1 الفا-2 کا رمز استعمال کیا جاتا ہے (مثلاْ برما کا نیا نام میانمار ہے اور اس کا نیا رمز MM استعمال کیا گیا ہے)
- اگر ملک ایک موجودہ ملک میں ضم ہو گیا ہے تو اس ملک کا آیزو 3166-1 الفا-2 رمز استعمال کیا جاتا ہے۔ (مثلاْ جرمن عوامی جمہوریہ (مشرقی جرمنی) کا جرمنی میں ضم ہونے پر جرمنی کا رمز DE استعمال کیا گیا ہے)
- اگر ملک کے کئی حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے تو خصوصی رمز HH استعمال کیا جاتا ہے جو اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ اس کا کوئی واحد جانشین ملک نہیں۔