توپ قاپی محل
From Wikipedia, the free encyclopedia
توپ قاپی محل یا توپقاپی محل یا توپ کاپی محل (عثمانی ترک زبان: طوپقپو سرائي) 1465ء سے 1853ء تک دار الحکومت قسطنطنیہ میں عثمانی سلاطین کی باضابطہ رہائش گاہ تھی۔ یہ محل ریاستی معاملات کا مرکز تھا اور آج کل ایک عجائب گھر کی حیثیت سے استنبول کے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس محل کی تعمیر کا آغاز 1459ء میں سلطان محمد فاتح کے حکم پر ہوا۔ یہ محل 4 مرکزی احاطوں اور کئی چھوٹی عمارات کا مجموعہ ہے۔ اپنے عروج کے زمانے میں اس میں 4 ہزار سے زائد افراد رہائش پزیر تھے۔ روایت سے پتہ چلتا ہے کہ سلطان محمد فاتح کا وزیر اعظم علی الصبح گھرسے گھوڑے پر سوار ہوکر فجر کی نماز آیہ صوفیہ میں ادا کرنے کے بعد شاہی محل میں بادشاہ کا سلام کرتا تھا اور پھر محل کے دیوان خاص میں امرا، سفراء اور سلطنت کے سرکردہ ملازمین سے ملاقات کرتا تھا اور فیصلے کرتا تھا ،اس مشاورت کے دوران ،سلطان ایک جالی دار کھڑکی سے سب کارروائی دیکھتا اور سنتا تھا اور جب کسی بات پر مداخلت کی ضرورت ہوتی تو وہ وہیں سے فیصلہ سنا دیتا۔
توپ قاپی محل | |
---|---|
Topkapı Sarayı طوپقپو سرايى | |
شاخ زریں سے توپ قاپی کا ایک منظر | |
استنبول میں مقام میں | |
عمومی معلومات | |
قسم |
|
معماری طرز | عثمانی طرز تعمیر, باروکی طرز تعمیر |
مقام | استنبول, ترکی |
متناسقات | 41°0′46.8″N 28°59′2.4″E |
آغاز تعمیر | 1459 |
مؤکل | عثمانی سلاطین |
مالک | ترکی |
تکنیکی تفصیلات | |
ساختی نظام | دربار, بارہ دری اور باغات کے درمیان گھری کئی چھوٹی عمارات |
سائز | 592,600 تا 700,000 میٹر2 (6,379,000 تا 7,535,000 فٹ مربع) |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | سلطان محمد فاتح, علاؤ الدین داود آغا, معمار سنان پاشا, سرکس بالیان[1] |
یہ محل ہزاروں کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے اہم ترین تک ہی عوام کو رسائی حاصل ہے۔ مذکورہ وزارت کے حکام اور ترک افواج کے مسلح دستے اس کی حفاظت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
محل عثمانی طرز تعمیر کا عظیم ترین نمونہ ہے اور اس میں اس دور کے ظروف، ملبوسات، ہتھیاروں، ڈھالوں، فن پاروں، خطاطی کے نمونوں اور عثمانی خزانوں اور زیورات نمائش کے لیے موجود ہیں۔