عراقی شاعروں کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ عراقی شعرا کی ایک فہرست ہے جو صدی اور تاریخ پیدائش کے مطابق ترتیب دی گئی ہے اور ان میں وہ لوگ شامل ہیں جو فن شاعری میں مکمل مہارت رکھتے ہیں یا شاعری کی کسی طرح کی کچھ خدمت انجام دی ہے۔ اس فہرست میں شامل شعرا یا تو عراق میں پیدا ہوئے تھے یا اس ملک میں قیام کے دوران ان کی شاعری عروج پائی۔
اس فہرست کا آغاز ساتویں صدی سے ہوتا ہے، عراق کا عربی نام چھٹی صدی سے پہلے ہی استعمال ہوتا ہے اور اس سے مراد وہ پورا علاقہ ہوتا تھا جو بین النہرین کہلاتا ہے۔ بین النہرین اور قدیم عراق کے شعرا کا ذکر این ہیدوانا (2285-2250 قبل مسیح) کے ماخذ میں کیا گیا ہے، این ہیدوانا تیسویں صدی قبل مسیح کی ایک شہزادی تھی جو نانا دیوتا کے سب سے زیادہ پجاری تھی جو "اور" نامی شہر کی سامریوں میں چاند کا دیوتا سمجھا جاتا تھا۔ این ہیدوانا عراقی تاریخ کی سب سے قدیم اور مشہور شاعرہ ہے۔ اسی طرح ساتویں صدی سے پہلے اہم شعرا میں سے جذیمہ ابرش (268) جو تنوخ کا تیسرے بادشاہ تھا، لقيط بن يعمر ایادی (380)، عدی بن زید عبادی (587)، ہند بنت نعمان بن المنذر اور شاعر اور مصنف ایاس بن قبیصہ طائی ہیں۔
عراق کو شاعروں کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے عرب ادبا میں "شاعروں کا ملک" یا "شاعروں کا شہر" کا نام دیا جاتا ہے۔
عراق ایک کثیر القومی اور کثیر لسانی ممالک میں سے ایک ہے، قوموں کے تنوع کی وجہ سے عراقی اشعار میں عربی، کردی، ترکی اور سریانی زبان کے ساتھ ساتھ فارسی جیسی زبانوں کی جھلک اور الفاظ شامل ہوتے ہیں اور عراق میں پائی جانی والی دیگر میزبان کا استعمال ہوتا ہے۔ ذیل کی فہرست میں درج بیشتر شعرا عربی زبان کے ہیں، فہرست میں ان کی زبانوں کا ذکر کر دیا جائے گا۔