![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/1/14/Chancellor_Rishi_Sunak_%2528cropped%2529.jpg/640px-Chancellor_Rishi_Sunak_%2528cropped%2529.jpg&w=640&q=50)
رشی سنک
From Wikipedia, the free encyclopedia
رِشی سُنَک (انگریزی: Rishi Sunak) (ولادت 12 مئی 1980ء) کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی سیاست دان ہیں اور 2015ء سے رچمونڈ پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں۔
جناب محترم ![]() | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
رشی سنک | |||||||
(انگریزی میں: Rishi Sunak) ![]() | |||||||
ایگزیکر کے چانسلر | |||||||
مدت منصب 13 فروری 2020 – 5 جولائی 2022 | |||||||
وزیر اعظم | بورس جانسن | ||||||
| |||||||
چیف سکریٹری برائے خزانہ | |||||||
مدت منصب 24 جولائی 2019 – 13 فروری 2020 | |||||||
وزیر اعظم | بورس جانسن | ||||||
| |||||||
پارلیمانی انڈر سیکرٹری ریاست برائے لوکل گورنمنٹ | |||||||
مدت منصب 9 جنوری 2018 – 24 جولائی 2019 | |||||||
وزیر اعظم | تھریسا مے | ||||||
| |||||||
رکن پارلیمانمملکت متحدہ) | |||||||
آغاز منصب 7 مئی 2015 | |||||||
| |||||||
ووٹ | 27,210 (47.2%) | ||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 12 مئی 1980ء (44 سال)[1] ![]() ساؤتھمپٹن [2] ![]() | ||||||
شہریت | ![]() ![]() | ||||||
قد | |||||||
جماعت | کنزرویٹو پارٹی [4] ![]() | ||||||
زوجہ | اکشتا مورتی (اگست 2009–)[5][6][7] ![]() | ||||||
اولاد | 2 | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
رشتے دار |
| ||||||
عملی زندگی | |||||||
تعليم | ونچسٹر کالج | ||||||
مادر علمی | جامعہ سٹنفورڈ (–2006)[8] لنکن کالج، اوکسفرڈ (–2001)[6] ونچسٹر کالج [7] ![]() | ||||||
تخصص تعلیم | فلوسفی، پولیٹکس اینڈ اکنامکس ![]() | ||||||
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن [9] ![]() | ||||||
پیشہ | سیاست دان ![]() | ||||||
مادری زبان | انگریزی [10][11] ![]() | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [11]، ہندی [12][13]، پنجابی [12][13] ![]() | ||||||
شعبۂ عمل | فنانس ![]() | ||||||
ملازمت | گولڈمن سیکس ![]() | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ ![]() | ||||||
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
رشی سونک کی ولادت ساؤتھمپٹن میں ایک بھارتی برطانوی خاندان میں 12 مئی 1980ء ہوئی۔ ان کے والدین مشرقی افریقا سے بھارت ہجرت کر گئے تھے۔
رشی سونک کے دادا کا تعلق گوجرانوالہ (موجودہ پاکستان ) سے تھا، جبکہ ان کے نانا کا تعلق لدھیانہ (موجودہ ہندوستان) سے تھا۔ اس وقت دونوں شہر برطانوی ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں تھے ۔ اس کے دادا دادی مشرقی افریقہ اور پھر 1960ء کی دہائی میں برطانیہ چلے گئے۔
سونک کی تعلیم ونچسٹر کالج میں ہوئی۔ اس کے بعد لنکن کالج، اوکسفرڈ سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں تعلیم حاصل کی اور جامعہ سٹنفورڈ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ جامعہ سٹنفورڈ میں ہی ان کی ملاقات ان کی مستقبل کی شریکہ حیات اکشتا مورتی سے ہوئی۔ اکشتا انفوسیس کے بانی اور کڑوڑوں کی دولت کے مالک بھارتی نزاد تاجر این آر ناراین مورتی کی دختر ہیں۔ سونک اور مورتی کی مشترکہ مالیت 730m£ ہے (2022ء) اور وہ برطانیہ کے 222ویں سب سے امیر ہیں۔[14] گریجویشن کے بعد سونک نے گولڈمن سیکس میں ملازمت کی اور بعد میں ہیج فنڈ میں بطور مشترک کام کرتے رہے۔
2015ء کے عام انتخابات میں سونک رچمنڈ (یورک) سے منتخب ہوئے اور تھریسا مے کی دوسری حکومت میں پارلیمانی انڈر سیکرٹری ریاست برائے لوکل گورنمنٹ رہے۔ انھوں نے ربیکسٹ سے اخراج کی حمایت تین مرتبہ ووٹنگ کی۔ مے کے استعفی کے بعد انھوں نے بورس جانسن کی حمایت کی اور جانسن کنزرویٹو کے لیڈر بنے۔ جانسن نے وزیر اعظم بننے کے بعد سونک کو خزانہ کا چیف سکریٹری بنادیا۔ فروری 2020ء میں ساجد جاوید کے استعفی کے بعد وہ اگزیکر کے چانسلے بھی بنے۔
چانسلر بننے کے بعد کورونا وائرس کی عالمی وبا میں حکومت کی جانب سے معاشی تعاون میں سونک کا اہم کردار رہا۔ انھوں نے ایٹ آؤٹ ٹو ہیلپ آؤٹ اسکیم چلائی۔ 5 جولائی 2022ء کو بورس جانسن کے ساتھ معاشی پالیسی میں نا اتفاقی کی وجہ سے انھوں نے چانسلر کے عہدہ سے استعفی دے دیا۔[15] 8 جولائی 2022ء کو انھوں نے کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا۔[16]