سقوط بغداد 1258ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
1258ء میں منگولوں کے ہاتھوں بغداد کی تباہی اور خلافت عباسیہ کے خاتمے کو سقوط بغداد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ بغداد کا محاصرہ جو ١٢٥٨ء میں ہوا ایک حملہ، جارحیت اور بغداد شہر کی بربادی تھا، اس حملہ نے بغداد کو مکمل طور پر برباد کر دیا باشندے جن کی تعداد 100،000 سے 1،000،000تهى کو شہر کے حملے کے دوران قتل کیا گیا،اور شہر جلا دیا یہاں تک کہ بغداد کے کتب خانے بھی چنگيزى افواج کے حملوں سے محفوظ نہ تھے جس میں بيت الحكمة بھی شامل ہے انھوں نے مکمل طور پر كتب خانے تباہ کر ڈالے
سقوط بغداد 1258ء | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ منگول حملے اور فتوحات | |||||||||
عمومی معلومات | |||||||||
| |||||||||
متحارب گروہ | |||||||||
منگول | خلافت عباسیہ | ||||||||
قائد | |||||||||
ہلاکو خان | مستعصم باللہ | ||||||||
قوت | |||||||||
نامعلوم | نامعلوم | ||||||||
نقصانات | |||||||||
نامعلوم، لیکن انتہائی کم | افواج: 50 ہزار، شہری 90 ہزار سے 10 لاکھ کے درمیان | ||||||||
درستی - ترمیم |
ہلاکو خان کی زیر قیادت منگول افواج نے خلافت عباسیہ کے دار الحکومت بغداد کا محاصرہ کرکے شہر فتح کر لیا اور عباسی حکمران مستعصم باللہ کو قتل کر دیا۔ شہر میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور کتب خانوں کو نذر آتش اور دریا برد کر دیا گیا۔ جنگ کے بعد منگولوں نے شام پر حملہ کیا اور دمشق، حلب اور دیگر شہروں پر قبضہ کر لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی امت مسلمہ کے عروج کا دور اول ختم ہو گیا۔
منگولوں کی پیشقدمی کا خاتمہ مملوک سلطان سیف الدین قطز اور اس کے سپہ سالار رکن الدین بیبرس نے فلسطین کے شہر نابلوس کے قریب عین جالوت کے مقام پر ایک جنگ میں کیا جس میں منگولوں کو پہلی مرتبہ شکست ہوئی۔ اس جنگ میں منگولوں کی قیادت ہلاکو خان کا نائب کتبغا کر رہا تھا جو جنگ میں مارا گیا۔