From Wikipedia, the free encyclopedia
عامر خان ایک بھاتی اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایت کار، پس پردہ گلوکار، منظر نویس اور ٹی وی شخصیت ہیں۔ عامر آٹھ سال کی عمر میں اپنے ماموں ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات(1973ء) میں پہلی دفعہ سامنے آئے۔1983[1] میں انھوں نے پرنویا میں معاون ہدایت کار اور اداکار کے طور پر کام کیا یہ فلم ایک مختصر فلم تھی جس کی ادیتا بھتٹاچریا نے ہدایت کاری کی تھی۔[2] اس کے بعد انھوں نے عامر کی فلم منزل منزل (1984ء) اور زبردست (1985ء) کی ہدایت کاری کرنے میں ان کی مدد کی۔[2][3] بلوغت کی بعد عامر کی پہلی تجرباتی فلم ایک سماجی فلم تھی جس کا نام ہولی تھا جسے 1984ء میں بنایا گیا۔[4]
عامر نے سب سے اہم کردار پہلے پہل مشہور فلم قیامت سے قیامت تک (1988ء) میں جوہی چاولہ کے مقابل میں نبھایا۔۔[5] ان کی سنسنی خیز فلم راکھ (1989ء) میں ان کی اداکاری سے انھوں نے 36 ویںنیشنل فلم ایوارڈ میں ایک اہم مقام پایا۔[6] اس کے بعد انھوں نے 1990ء کی ابتدائی سالوں میں کئی کامیاب فلمیں بنائی جن میں رومانٹک ڈراما دل (1990ء) مزاحیہ رومانٹک فلم دل ہے کہ مانتا نہیں (1991ء) اور کھیل سے متعلق فلم جو جیتا وہی سکندر (1992ء) اور مزاحیہ ڈراما ہم ہیں راہی پیار کے (1993ء) اس فلم کی کہانی انھوں نے روبن بھٹ کے ساتھ لکھی تھی۔[7] اس کے اگلے سال انھوں نے میوزیکل ڈراما رنگیلا (1995ء) میں تخلیق کیا۔[8][9] بھارت میں سن 1996ء میں راجا ہندوستانی نے 1996ء میں 80 کروڑ کمائے اس کے بعد انھیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار سے نوازا گیا۔[10][11] اس کے بعد 1998ء میں ارتھ فلم میں کام کیا جو کینیڈا اور بھارتی سنیما کی مشترکہ کوشش تھی اور اس کے ڈا ئریکٹر دیپا مہتہ تھے[12]اس کے بعد انھوں نے ایکش ڈراما فلم غلام (1998ء) میں کام کیا جس میں انھوں نے آتی کیا کھنڈالا گا یا تھا۔[13] اور سرفروش (1999ء)[14][15]لیکن اپنی اگلی فلمیں جیسے من (1999ء) اور میلہ (2000ء) میں کوئی خاص کامیاب نا ٹھہرے۔[16]
1999ء میں عامر نے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی عامر خان پروڈکشن نے نام سے شروع کی[17] اور اس کے تحت انھوں نے 2001ء میں لگان فلم بنائی اس فلم نے اکیڈمی ایوارڈ کے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ جیتا[18] اور انھیں اس پر بہترین مقبول فلم قومی فلم ایوارڈ کی جانب سے دیے گئے اور دو فلم فیئر ایوارڈ بھی انھیں ملے جو بہترین فلم اور بہترین ادکار کے زمرے میں تھے[19]۔[20]2001ء میں ہی انھوں نے سیف علی خان اور اکشے کھنہ کے ساتھ دل چاہتا ہے میں کام کیا۔[21] میڈیا میں کہا گیا کہ لگان اور دل چاہتا ہے ایسی دو فلمیں ہیں جو ہندی سینما کی نمائندگی کرتے ہیں۔[22][23] 2003 میں عامر روپ کمار راتھوڑکی موسیقی ویڈیو جب بھی چوم لیتا ہوں میں میں نظر آئے۔[24] انھیں نیشنل فلم ایوارڈ 2004ء میں ان کی جانب سے بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم میڈنس ان دا وائلڈ پر دیا گیا[25] جو انھوں نے فلم لگان کی تخلیق سے متعلق بنایا تھا۔ اگلے چار سال تک وہ فلمی دنیا سے غائب رہے پھر انھوں نے فلم دا رائزینگ (2004ء) میں بنائی اس فلم نے اتنی کامیابی حاصل نہیں کی[26][27] اسی سے انھوں نے منگل پانڈے کا نام کمایا۔ 2006ء میں انھوں نے فنا اور رنگ دے بسنتی میں اہم کردار ادا کیا[28] اس پر انھیں مؤخر الذکر فلم میں بہترین اداکار کے زمرے میں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔[29] اس کے اگلے سال انھوں نے تارے زمیں پر تخلیق کیا جس میں درشیل سفاری کے ہمرہ انھوں نے معاون کردار کیا[17][30]اس پر انھیں خوب داد ملی اور انھوں نے نیشنل فلم ایوارڈ جیتا جو بہترین فلم برائے بہبود خاندان اور فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین فلم اور بہترین ڈائیرکشن جیتا۔[31][32]
خان نے گجنی 2008ء میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا جو ایک حادثے میں اپنا یاداشت کھو بیٹھا ہے۔۔[33][34] اس کے بعد وہ کامیڈی ڈراما تھری ایڈیٹس (2009ء) میں نظر آئے[35] جبکہ دھوبی گھاٹ (2010ء) میں انھوں ایک سائڈ کردار کیا [36] جسے انھوں نے ہی پروڈیوس کیا تھا۔ وہ اپنے اگلی فلموں پیپلی لائیو (2010ء) اور دہلی بیلی (2011ء) میں پروڈیوسر رہے۔[37] 2012 میں خان نے ایک ٹی وی ٹاک شو ستیامیو جیاتی میں کام کیا۔[38] اسی سال انھوں نے ایک فلم تلاش میں ایک پولیس انسپکٹر کا کردار نبھایا اسی دوران میں وہ ڈراما سی آئی ڈی میں بھی شریک رہے[39]2013ء میں وہ ابھیشیک بچن اور ادے چوپڑا کے ہمراہ دھوم تھری میں رہے[40]2014ء میں وہ پھر چھوٹی سکرین پر آئے تاکہ اپنے پروگرام ستیامیو جیاتی کے دوسرے اور تیسرے حصے پر کام کرسکیں۔[41][42] اس کے بعد وہ 7 ₹ ارب روپے کمانی والی فلم پی کے میں بطور خلائی مخلوق سامنے آئے۔۔[43][44] عامر کی چار فلمیں گجنی، 3 ایڈیٹس، دھوم 3، پی کے اور دنگل بالی وڈ کے سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں سے ایک ہیں۔[45]
† | اس سے مراد وہ فلم ہے جو اب تک سینما میں نہیں آئیں۔ |
عنوان | سال | منسوب بطور | نوٹس | حوالہ | ||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
اداکار | پروڈیوسر | دیگر | کردار | ہدایت کار | ||||
یادوں کی بارات | 1973 | ہاں | نوعمر رتن[II] | ناصر حسین | مختصر کردار | [46] | ||
مدہوش | 1974 | ہاں | نوعمر راج[III] | دیش گوتم | مختصر کردار | [46] | ||
پیرانویا | 1983 | ہاں | معاون ہدایت کار | نامعلوم | ادیتا بھتٹاچریا | مختصر فلم | [47] [48] | |
منزل منزل | 1984 | معاون ہدایت کار | ناصر حسین | [3] | ||||
ہولی | 1984 | ہاں | مدن شرما | کیتن مہتا | [47] | |||
زبردست | 1985 | معاون ہدایت کار | ناصر حسین | [3] | ||||
قیامت سے قیامت تک | 1988 | ہاں | معاون مصنف | راج | منصور خان | قومی فلم ایوارڈ – خصوصی تذکرہ (راکھ کے لیے بھی) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نیا اداکار نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [49] [50] [51] | |
راکھ | 1989 | ہاں | عامر حسین | ادیتا بھتٹاچریا | قومی فلم ایوارڈ – خصوصی تذکرہ (قیامت سے قیامت تک کے لیے بھی) نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [52] | ||
لو لو لو | 1989 | ہاں | امیت | ببر سوباش | [53] | |||
اول نمبر | 1990 | ہاں | سنی | دیو آنند | [53] | |||
تم میرے ہو | 1990 | ہاں | شیوا | طاہر حسین | [53] | |||
دل | 1990 | ہاں | راجا | اندر کمار | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [54] [55] | ||
دیوانہ مجھ سا نہیں | 1990 | ہاں | اجے شرما | وائی ناگیشور راؤ | [53] | |||
جوانی زندہ باد | 1990 | ہاں | ششی شرما | ارون بھٹ | [53] | |||
افسانہ پیار کا | 1991 | ہاں | راج | ایم آر شاہجہاں | [56] | |||
دل ہے کہ مانتا نہیں | 1991 | ہاں | رگھو جیٹلی | مہیش بھٹ | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [57] | ||
اسی کا نام زندگی | 1992 | ہاں | چھوٹو | کالی داس | [58] | |||
دولت کی جنگ | 1992 | ہاں | راجیش چودھری | ایس اے قادر | [59] | |||
جو جیتا وہی سکندر | 1992 | ہاں | سنجے لال شرما | منصور خان | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [60] | ||
پہلا نشہ | 1993 | ہاں | بذات خود | اشوتوش گواریكر | کیمیو ظہور | [61] | ||
پرمپرا | 1993 | ہاں | رنبیر پرتھوی سنگھ | یش چوپڑا | [62] | |||
دامنی | 1993 | ہاں | بذات خود | راجکمار سنتوشی | کیمیو ظہور | [63] | ||
ہم ہیں راہی پیار کے | 1993 | ہاں | منطر نگار | راہول ملہوترا | مہیش بھٹ | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [7] [50] | |
انداز اپنا اپنا | 1994 | ہاں | امر منوہر | راجکمار سنتوشی | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [64] [65] | ||
بازی | 1995 | ہاں | امر دامجی | آشوتوش گواریکر | [66] | |||
آتنک ہی آتنک | 1995 | ہاں | روہن | دلیپ شنکر | [67] | |||
رنگیلا | 1995 | ہاں | منا | رام گوپال ورما | نامزد–فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [68] | ||
اکیلے ہم اکیلے تم | 1995 | ہاں | روہت کمار | منصور خان | [50] | |||
راجا ہندوستانی | 1996 | ہاں | راجہ ہندوستانی | دھرمیش درشن | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [11] [50] | ||
عشق | 1997 | ہاں | راجہ اہلاوت | اندر کمار | [69] | |||
غلام | 1998 | ہاں | پس پردہ گلوکار | سدھارتھ مراٹھے | وکرم بھٹ | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار | [50] [70] | |
ارتھ | 1998 | ہاں | دل نواز | دیپا مہتا | کینیڈا-بھارتی فلم بھارت میں رلیز بطور 1947: ارتھ | [71] | ||
سرفروش | 1999 | ہاں | اجے سنگھ راٹھور | جان میتھیو میتھن | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [72] | ||
من | 1999 | ہاں | دیو کرن سنگھ | اندر کمار | [73] | |||
میلہ | 2000 | ہاں | پس پردہ گلوکار | کشن پیارے | دھرمیش درشن | [74] | ||
لگان | 2001 | ہاں | ہاں | بھون | آشوتوش گواریکر | قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین تفریح فراہم کرنے والی فلم فلم فیئر اعزاز برائے بہترین فلم فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار نامزد—اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم | [19] [18] [50] | |
دل چاہتا ہے | 2001 | ہاں | آکاش ملہوترا | فرحان اختر | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [75] | ||
میڈنس ان دا ڈیزیرٹ | 2004 | ہاں | ہاں | بذات خود | ستےجیت بھٹکال | دستاویزی فلم دیگر نام چلے چلو: دا لونسی آف فلم میکنگ قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین ایکسپلوریشن / ایڈونچر فلم | [25] [76] | |
منگل پانڈے: دا رائزنگ | 2005 | ہاں | پس پردہ گلوکار | منگل پانڈے | کیتن مہتا | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [77] | |
رنگ دے بسنتی | 2006 | ہاں | پس پردہ گلوکار | دلجیت "ڈی جے" سنگھ/ چندر شیکھر آزاد[IV] |
راکیش اوم پرکاش مہرہ | فلم فیئر ناقدین اعزاز برائے بہترین اداکار نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50] [78] | |
فنا | 2006 | ہاں | ریحان قادری | کنال کوہلی | [79] | |||
تارے زمین پر | 2007 | ہاں | ہاں | ہدایت کار پس پردہ گلوکار | رام شنکر نیکومبھ | بذات خود | قومی فلم ایوارڈ فیملی ویلفیئر پر بہترین فلم فلم فیئر اعزاز برائے بہترین فلم فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار | [31] [50] [80] [81] |
جانے تو۔۔۔ یا جانے نہ | 2008 | ہاں | عباس ٹائروالا | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین فلم | [82] [83] | |||
گجنی | 2008 | ہاں | شریک مصنف | سنجے سنگھانیہ | اے آر موروگادوس | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [50][84] [85] | |
لکی بائی چانس | 2009 | ہاں | بذات خود | زویا اختر | کیمیو ظہور | [86] | ||
تھری ایڈیٹس | 2009 | ہاں | رنچھوداس "رانچو" شملداس چنچد/ فونسوخ وانگدو[V] |
راجکمار ہیرانی | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [87] [88] | ||
پپلی پائیو | 2010 | ہاں | انوشہ رضوی | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین فلم | [89] [90] | |||
دھوبی گھاٹ | 2011 | ہاں | ہاں | ارون | کرن راؤ | [91] | ||
بگ ان بالی ووڈ | 2011 | ہاں | بذات خود | نامعلوم | دستاویزی فلم | [92] | ||
دہلی بیلی | 2011 | ہاں | ہاں | ڈسکو فائٹر | ابھینی دیو | گیت میں خصوصی ظہور "آئی ہیٹ یو (لائک آئی لو یو)" نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین فلم | [93] [94] | |
تلاش | 2012 | ہاں | ہاں | سورجن سنگھ شیکھاوت | ریما کگٹی | [95] | ||
بامبے ٹاکیز | 2013 | ہاں | بذات خود | متعدد | گیت میں خصوصی ظہور "اپنا بامبے ٹاکیز" | [96] | ||
رو برو | 2013 | ہاں | ہاں | بذات خود | پی ایس بھارتی | دستاویزی فلم | [97] | |
دھوم 3 | 2013 | ہاں | ساحر خان/ثمر خان[VI] | وجئے کرشنا اچاریہ | [98] | |||
پی کے | 2014 | ہاں | پی کے | راجکمار ہیرانی | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار | [99] [100] | ||
دل دھڑکنے دو | 2015 | ہاں | پلوٹو مہرہ | زویا مختار | صوتی کردار | [101] | ||
دنگل | 2016 | ہاں | ہاں | پس پردہ گلوکار | مہاویر سنگھ فوگٹ | نتیش تیواری | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار فلم فیئر اعزاز برائے بہترین فلم | [102] [103] |
سیکرٹ سپر اسٹار | 2017 | ہاں | ہاں | شکتی کمار | ایدوات چندن | نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار نامزد—فلم فیئر اعزاز برائے بہترین فلم | [104] [105] | |
ٹھگز آف ہندوستان | 2018 | ہاں | فرنگی ملاح | وجئے کرشنا اچاریہ | [106] | |||
لال سنگھ چڈا† | 2022 | ہاں | ہاں | لال سنگھ چڈا | ایدوات چندن | [107] [108] |
عنوان | سال | کردار | کالق | اقساط | نوٹس | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|---|
ستیامیو جیاتی | 2012–14 | میزبان | بذات خود | سیزن 1، سیزن 2 اور سیزن 3 | [38] | |
سی آئی ڈی | 2012 | سورجن سنگھ شیکھاوت | بی پی سنگھ | "سرخ سوٹ کیس قتل" | [39] | |
طوفان آلے | 2017– | مہمان | بذات خود | سیزن 1, سیزن 2 | [109][110][111][112] | |
روبرو روشنی | 2019 | راوی | سواتی چکرورتی | دستاویزی فلم | پروڈیوسر بھی | [113] |
عنوان | سال | گلوکار(س) | ڈائیریکٹر(س) | البم | حوالہ۔ |
---|---|---|---|---|---|
"جب بھی چوم لیتا ہوں" | 2003 | روپ کمار راتھوڑ | اشوک مہرا | پیار کا جشن | [24] |
^[I] The exchange rate in 1996 was 35.49 Indian rupees (₹) per 1 US dollar (US$)۔[114]
^[II] Khan played the younger version of Tariq Khan's character in the film.[46]
^[III] Khan played the younger version of Mahendra Sandhu's character in the film.[46]
^[IV] Khan played a character who portrays چندر شیکھر آزاد in a documentary featured in the film.[115]
^[V] Khan played a character who impersonates another man in the film.[116]
^[VI] Khan performed dual roles in the film.[117]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.