From Wikipedia, the free encyclopedia
یوگوسلاویہ کے سیاسی لیڈر، بارہ سال کی عمر میں تعلیم ادھوری چھوڑ دی اور کھیتوں میں مزدوری کرنے لگے۔ اس کے بعد ایک ہوٹل میں برتن دھونے کا کام مل گیا۔ پھر فوج میں بھرتی ہونے گئے۔ اور ترقی کرتے کرتے سارجنٹ میجر کے عہدے تک پہنچے۔ انقلاب روس سے متاثر ہوکر وگوسلاویہ کی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اسی بنا پر 1930 ء میں چھ سال کے لیے قید ہوئے۔ رہائی پر سپین کی خانہ جنگی میں جمہوریت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑے۔ 1941ء میں جرمنی نے یوگوسلاویہ پر قبضہ کر لیا تو ٹیٹو نے ’’قومی محاذ آزادی‘‘ کے نام سے ایک خفیہ سیاسی جماعت قائم کی اور چھاپے مار فوج بنا کر نازیوں کا مقابلہ کیا۔ 1945ء میں جرمنی کی شکست کے بعد یوسلاویہ آزاد ہوا تو ملک میں جمہوریت قائم کر دی گئی۔ اور مارشل ٹیٹو نئی حکومت کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ 1953ء کے انتخابات میں یوگوسلاویہ کے صدر منتخب ہوئے۔ 1974ء میں تاحیات صدر بنا دیے گئے۔
مارشل ٹیٹو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(سربی کروشیائی میں: Јосип Броз Тито)،(سربی کروشیائی میں: Josip Broz Tito) | |||||||
مناصب | |||||||
ناوابستہ ممالک کی تحریک کا جنرل سیکریٹری (1 ) | |||||||
برسر عہدہ 1 ستمبر 1961 – 5 اکتوبر 1964 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (کروشیائی میں: Josip Broz) | ||||||
پیدائش | 7 مئی 1892ء [1][2][3][4][5] | ||||||
وفات | 4 مئی 1980ء (88 سال)[1][2][6][3][4][7][8] لیوبلیانا [9] | ||||||
وجہ وفات | عَجزِ قلب | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | مملکت یوگوسلاویہ (1929–1943) اشتراکی وفاقی جمہوریہ یوگوسلاویہ (1945–1980) | ||||||
رکن | سربیائی اکادمی برائے سائنس و فنون | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان [10][5]، ریاست کار ، مزاحمتی لڑاکا [11]، ماہرِ اسپرانٹو ، انقلابی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | سربی کروشیائی ، جرمن ، روسی ، انگریزی ، کروشیائی زبان [12] | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
لڑائیاں اور جنگیں | پہلی جنگ عظیم ، روسی خانہ جنگی ، ہسپانوی خانہ جنگی ، دوسری جنگ عظیم | ||||||
اعزازات | |||||||
اعزاز اکتوبر انقلاب (1977)[13] آرڈر آف کارل مارکس (1977) آرڈر آف کارل مارکس (1974) آرڈر آف لینن (1972) جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1971)[14] گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر (1956) کالر آف دی آرڈر آر دی وائیٹ لائن (1946) جامعہ زیغرب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند نشان یوگوسلاوی گریٹ اسٹار آرڈر آف اسٹار آف رومانیہ آرڈر آف دی نیل | |||||||
نامزدگیاں | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.