محمد بن قاسم
اموی جرنیل فاتح سندھ اور والی فارس / From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد بن قاسم (عربی: محمد بن القاسم الثقفي) کا پورا نام عماد الدین محمد بن قاسم تھا، جو بنو امیہ کے ایک مشہور سپہ سالار حجاج بن یوسف کے بھتیجے تھے۔ محمد بن قاسم نے 17 سال کی عمر میں سندھ فتح کرکے ہندوستان میں اسلام کو متعارف کرایا اور ہندوستان میں اموی مہمات کا افتتاح کیا۔ ان کو اس عظیم فتح کے باعث ہندوستان و پاکستان کے مسلمانوں میں ایک مسیحا کا اعزاز حاصل ہے اور اسی لیے سندھ کو "باب الاسلام" کہا جاتا ہے، کیونکہ ہندوستان پر اسلام کا دروازہ یہیں سے کھلا۔
اس مضمون کی غیر جانبداری متنازع ہے۔ براہ مہربانی اس مضمون کا جانبداری والا مواد حذف یا ترمیم کر کے اسے غیر جانبدار بنائیں یا مضمون کے تبادلہ خیال صفحہ پر رائے دیں۔ |
عماد الدین محمد بن قاسم بن یوسف الثقفی | |
---|---|
محمد بن قااسم جنگ میں سپہ سالاری کرتے ہوئے | |
پیدائش | 31 دسمبر 695ء طائف عرب ( سعودی عرب کا ایک شہر ) |
وفات | 18 جولائی 715ء |
وفاداری | حجاج بن یوسف, بنو امیہ کا گورنر خلیفہ الولید اول |
درجہ | امیر |
مقابلے/جنگیں | فتوحات سندھ اور مغربی پنجاب خلافت بنو امیہ کے لیے |
محمد بن قاسم 31 دسمبر 695ء میں طائف میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد خاندان کے ممتاز افراد میں شمار کیے جاتے تھے۔ جب حجاج بن یوسف کو عراق کا گورنر مقرر کیا گیا تو اس نے ثقفی خاندان کے ممتاز لوگوں کو مختلف عہدوں پر مقرر کیا۔ ان میں محمد کے والد قاسم بھی تھے، جو بصرہ کی گورنری پر فائز تھے۔ اس طرح محمد بن قاسم کی ابتدائی تربیت بصرہ میں ہوئی۔ تقریباً 5 سال کی عمر میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔[1]