From Wikipedia, the free encyclopedia
ولندیزی ایسٹ انڈیا کمپنی (Dutch East India Company) ((ڈچ: Vereenigde Oost-Indische Compagnie)) ولندیزی ہند کی آبادیوں اور تجارتی بندرگاہوں کے مفادات کے لیے قائم کی جانے والی ایک قومی چارٹرڈ کمپنی تھی۔
سابقہ قسم | عوامی کمپنی |
---|---|
صنعت | تجارت |
قسمت | تحلیل |
قیام | 20 مارچ 1602ء[1] |
کالعدم | 31 دسمبر 1799 |
صدر دفتر | مشرقی ہند ایوان، ایمسٹرڈیم، ولندیزی جمہوریہ |
نوآبادیاتی ہندوستان کے شاہی وجود | |
ولندیزی ہند | 1605–1825 |
---|---|
ولندیزی-ناروے ہند | 1620–1869 |
فرانسیسی ہند | 1769–1954 |
ہندوستان گھر | 1434–1833 |
پرتگیزی ایسٹ انڈیا کمپنی | 1628–1633 |
برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی | 1612–1757 |
کمپنی راج | 1757–1858 |
برطانوی راج | 1858–1947 |
برما میں برطانوی راج | 1824–1948 |
نوابی ریاستیں | 1721–1949 |
تقسیم ہند | 1947 |
ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنی حکومتی فوج کی مدد سے انڈونیشیا اور دیگر علاقوں کو فتح کرنے کے لیے بے پناہ تشدد کا استعمال کیا تھا اور آج بھی ان کارروائیوں پر تنقید کی جاتی ہے۔[2]
ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی تھی جس نے اپنے شیئر عوام کو بیچے جسے اب IPO کہتے ہیں۔(initial public offering)۔ خریدار یہ شیئر کسی دوسرے کو بیچ سکتا تھا۔
1602ء سے 1650ء تک اس کمپنی نے اوسطاً سالانہ 16 فیصد منافع (dividend) دیا۔[3]
دنیا کی پہلی اسٹاک مارکیٹ ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی (VOC) نے شروع کی۔
1637ء میں دنیا کا پہلا اسٹاک بلبلہ بھی وہیں پھٹا جسے Tulip mania کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔[4]
ایک اندازے کے مطابق 1943ء تک دنیا بھر میں 80 کروڑ لوگ ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوتے تھے جن میں سے دس کروڑ انڈیا میں ہوتے تھے۔ دنیا بھر میں ملیریا سے سالانہ 30 لاکھ لوگ مرتے تھے جن میں سے 10 لاکھ ہندوستانی تھے۔ اُس زمانے میں ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی جاوا میں 37,500 ایکڑ رقبے پر سنکونا (cinchona) درختوں سے بننے والی ملیریا کی دوا کوئینین (Quinine) پر مکمل اجارہ داری رکھتی تھی۔ دنیا بھر کو دستیاب کوئینین کا 95 فیصد حکومتی سرپرستی میں ڈچ سنڈیکیٹ کے ہاتھوں میں تھا۔ کوئینین کی قیمت زیادہ رکھنے کے لیے پیداوار کم رکھی جاتی تھی۔ ہر ملک کا کوئینین کا کوٹہ مقرر تھا۔ اگر سنکونا کی پیداوار دنیا بھر کے کوٹے سے زیادہ ہو جاتی تھی تو آدھی فصل جلا دی جاتی تھی تاکہ کوئینین کی قیمت گر نہ جائے۔ اس طرح ملیریا سے ہونے والی اموات میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا تھا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.