کنیست
From Wikipedia, the free encyclopedia
کنیست (عبرانی: הַכְּנֶסֶת [ھا کنیست]؛ یعنی "مجلس"[2] یا "اسمبلی"؛ عربی: الكنيست) اسرائیل کی ایک یک ایوانی قانون ساز اسمبلی ہے۔ اسرائیلی نظام حکومت میں کنیست قوانین پاس کر سکتی، صدر و وزیر اعظم (اگرچہ رسمی طریقے سے وزیر اعظم کو صدر سے مقرر کرتا ہے) کا انتخاب کر سکتی، کابینہ کو منظور کر سکتی اور حکومت کے کاموں کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کنیست کے پاس ریاست کے کمپٹرولر کا انتخاب کرتی ہے۔ اس کے پاس اراکین کو دستبردار کرنے، صدر اور ریاست کمپٹرولر کو ان کے عہدوں سے معزول کرنے، عدم اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد حکومت کو منسوخ کرنے کی طاقت ہوتی ہے، اس سے کنیست خود بھی منسوخ ہو جاتی ہے اور نئے الیکشن (انتخابات) ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم اگر چاہے تو وہ خود بھی کنیست کو منسوخ کر سکتا ہے۔ تاہم انتخابات کی تکمیل تک کنیست برقرار رہتی ہے۔[3] کنیست جفعات رام، یروشلم میں واقع ہے۔
کنیست הכנסת ھا کنیست الکنیست | |
---|---|
بیسویں کنیست | |
قسم | |
قسم | |
قیادت | |
اسپیکر | |
قائد حزب اختلاف | |
ساخت | |
نشستیں | 120 |
سیاسی گروہ | حکومت (61)[1]
حزبِ اختلاف (59)
|
انتخابات | |
نظام رائے شماری | پارٹی لسٹ پروپوشنل ریپریزنٹیشن ڈھونٹ طریقہ |
پچھلے انتخابات | 17 مارچ 2015ء |
اگلے انتخابات | 2019ء |
مقام ملاقات | |
کنیست، جفعات رام، مغربی یروشلم، اسرائیل | |
ویب سائٹ | |
www.knesset.gov.il |