From Wikipedia, the free encyclopedia
سہارتو انڈونیشیا کے فوجی راہنما اور دوسرے صدر تھے۔ وہ 1967ء سے 1998ء تک انڈونیشیا کے صدر رہے۔ یہ انڈونیشیا کے جیونیز نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ جیونیز نسل کے لوگوں کی روایت کے مطابق ان کا صرف ایک ہی نام ہوتا ہے مثلا سہارتو۔ بعض اوقات انھیں انڈونیشیا میں اسلامی منظر کے مطابق حاجی سہارتو بھی کہا جاتا ہے۔
سہارتو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انڈونیشیائی میں: Haji Muhammad Soeharto)،(جاوی میں: Haji Muhammad Soeharto) | |||||||
مناصب | |||||||
صدر انڈونیشیا (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 12 مارچ 1967 – 21 مئی 1998 | |||||||
| |||||||
ناوابستہ ممالک کی تحریک کا جنرل سیکریٹری (16 ) | |||||||
برسر عہدہ 7 ستمبر 1992 – 20 اکتوبر 1995 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 جون 1921ء [1][2][3][4][5][6][7] خصوصی علاقہ یوگیاکارتا | ||||||
وفات | 27 جنوری 2008ء (87 سال)[8][1][3][4][9][5][10] جکارتا | ||||||
وجہ وفات | گردے فیل | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | انڈونیشیا ڈچ ایسٹ انڈیز | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، فوجی افسر | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | جاوی ، انڈونیشیائی زبان ، ولندیزی زبان | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
لڑائیاں اور جنگیں | انڈونیشی قومی انقلاب | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
سہارتو Yogyakarta کے قریب ایک گائوں میں پیدا ہوئے۔ یہ ڈچ نوآبادیاتی دور تھا۔ ان کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی ان کے والدین میں طلاق ہو گئی اور اس طرح انکا بچپن کئی سرپرست والدین کے ہوتے ہوئے گذرا۔
شروع میں ایک بینک کلرک کی نوکری کے طور پر ناکامی کے بعد انھوں نے 1940ء میں Royal Netherlands East Indies Army ميں شمولیت اختیار کر لی۔ جاپان کے انڈونیشیا کے قبضے کے دوران میں انھوں نے کئی جاپانی سیکيورٹی ایجنسیوں میں کام کیا۔ اور پھر انڈوینشیا کی آزادی کے لیے بننے والی فوج میں بطور کمانڈر حصہ لیا یہاں تک کہ انڈونیشیا کو آزادی ملی۔ انڈونیشیا کی آزادی کے وقت وہ میجر جنرل کے عہدے پر پہنچ گئے تھے۔
30 ستمبر، 1965ء میں ہونے والے کیمونزم حمایتی انقلاب کے خلاف سہارتو کی فوج نے حصہ لیا اور خونریز جنگ ہوئی جس میں 50,000 سے 100,000 تک انسانی ہلاکتیں ہوئیں۔
سہارتو نے انڈونیشیا کے پہلے صدر یعنی سوکارنو سے حکومت چھین لی جو اب سیاسی طور پر کافی کمزور ہو چکے تھے۔ وہ 1968ء میں انڈونیشیا کے صدر بن گئے۔
جنرل سہارتو نے انڈویشیا پر تین دہائیوں تک حکومت کی۔ انھوں نے ایک مضبوط مرکزی فوجی حکومت بنائی جس کے بل پر وہ چوبیس سال تک حکمرانی کرتے رہے۔ کیمونزم کے خلاف سخت مزاج رکھنے کی وجہ سے انھیں امریکا اور مغرب کی جانب سے ہمیشہ حمایت حاصل رہی۔ اس کا مثبت اثر یہ ہوا کہ انڈونشیا نے زبردست معاشی ترقی کی اور ملک میں صنعتوں کا جال بچھ گیا۔
لیکن اسی کے ساتھ ساتھ جنرل کے New Order، مشرقی تیمور کے خلاف جنگ اور کیمونزم کے حمایتیوں کے خلاف جنگ میں کوئی 102,800 انسان مارے گئے۔ ان کی حکومت کے بعد ظاہر ہونے والے اثاثے کوئى 35 بلین امریکی ڈالر ہیں جو سراسر کرپشن کی دین ہیں۔ یہ ان کے دور حکومت کا تاریک پہلو ہے۔
1998ء ہونے والے پر زور عوامی مظاہروں نے سہارتو کو استعفٰی دینے پر مجبور کر دیا۔
27 جنوری، 2008ء کو جنرل سہارتو انتقال کر گئے
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.