عیاض بن غنم
From Wikipedia, the free encyclopedia
عیاض بن غنم فہری قریشی، صحابی ہیں، صلح حدیبیہ سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور حدیبیہ میں حاضر بھی رہے۔ ابو بکر صدیق نے انھیں عراق میں محاذ آرائی کے لیے بھیجا تھا، جہاں وہ خالد بن ولید کی قیادت میں شریک رہے، اس کے بعد وہاں سے رومیوں کے خلاف جنگ کے لیے شام چلے گئے۔ سوریہ کی فتح میں ابو عبیدہ بن الجراح کے ساتھ شریک تھے، انھیں حلب اور اعزاز کا فاتح کہا جاتا ہے۔ جنگ یرموک میں بھی کرادیسوں کے امیر کے طور پر شریک تھے۔
اجمالی معلومات عیاض بن غنم, معلومات شخصیت ...
عیاض بن غنم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | عياض بن غنم الفهري |
مقام پیدائش | مکہ |
وفات | سنہ 641ء حمص |
قومیت | خلافت راشدہ |
نسل | عرب |
آبائی علاقہ | جزیرہ نما عرب |
مذہب | اسلام |
والد | غنم الفهري القرشي |
عملی زندگی | |
کارہائے نمایاں | فتوحات آرمینیا، مشرقی اناطولیہ علاقہ اور جزیرہ فرات |
عسکری خدمات | |
وفاداری | خلافت راشدہ |
شاخ | خلافت راشدہ کی فوج |
عہدہ | جرنیل |
درستی - ترمیم |
بند کریں