فٹ بال
پاؤں کی ٹھوکر سے کھیلے جانے والا کھیل From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
فٹ بال یا گیندِ پا (انگریزی: Football) اُن کھیلوں کے مجموعے کا نام ہے جن میں گیند کو لات مار کے ( کک مار کے) گول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کھیل میں دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن میں سے ہر ایک ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔اس کھیل میں جو ٹیم زیادہ گول کرتی ہے وہ فاتح کہلاتی ہے۔یہ کھیل دنیا کا سب سے زیادہ مشہور کھیل ہے جس کے بین الاقوامی طور پر مقابلے ہوتے ہیں۔

Remove ads
ورلڈ کپ کی فہرست
فٹ بال کے ورلڈ کپ کی فہرست درج ذیل ہے۔
- فیفا عالمی کپ (مختلف ممالک کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والی لیگ)
- یوئیفا چیمپئنز لیگ (فٹ بال کلبوں کے درمیان ہونے والی لیگ)
- لالیگا
فیفا عالمی کپ
فیفا عالمی کپ (انگریزی: FIFA World Cup) عالمی سطح پر فٹ بال کا اہم ترین مقابلہ ہے جو فٹ بال کی عالمی مجلسِ انتظامی فیفا کے رکن ممالک کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ 1930ء کے بعد سے ہر چار سال بعد منعقد ہو رہا ہے تاہم دوسری جنگ عظیم کے باعث 1942ء اور 1946ء میں اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ فیفا عالمی کپ فٹ بال عالمی کپ یا سوکر عالمی کپ یا پھر عام طور پر صرف عالمی کپ بھی کہا جاتا ہے۔
ان مقابلے کا حتمی مرحلہ جسے ورلڈ کپ فائنلز کہا جاتا ہے، دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔ 2006ء میں دنیا بھر کے 715.1 ملین افراد نے فائنل دیکھا۔[1] حتمی مقابلوں کی موجودہ ساخت کے مطابق 32 قومی فٹ بال ٹیمیں ایک ماہ کے عرصے تک میزبان ملک (یا ملکوں) میں مدمقابل رہتی ہیں۔ شریک ٹیموں کے لیے استعدادی مرحلہ (Qualifying Round) ہوتا ہے جو تین سال کے عرصے تک دنیا بھر میں جاری رہتا ہے۔
اب تک ہونے والے 21 مقابلوں میں صرف سات اقوام نے عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جن میں سے برازیل اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے جس نے 5 مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کیا۔ موجودہ فاتح جرمنی اور اطالیہ نے چار بار ٹرافی اپنے نام کی۔ ارجنٹائن نے تین مرتبہ فائنل عالمی کپ جیتا۔ دیگر فاتحین میں یوروگوئے نے دو اور انگلستان و فرانس اور ہسپانیہ نے ایک ایک مرتبہ عالمی کپ جیتا ہے۔2014 فیفا عالمی کپ جرمنی نے جیتا ہے۔2018 فیفا عالمی کپ کی میزبانی روس کو دی گئی ہے۔ 2022ء فیفا عالمی کپ میں قطر میں ارجنٹائن نے فرانس کو ہرا کر فائنل جیتا۔
فٹ بال کی عالمی انتظامی مجلس فیفا 1991ء سے خواتین کا عالمی کپ بھی باقاعدگی سے منعقد کر رہی ہے۔
Remove ads
نتائج
Remove ads
یوئیفا چیمپئنز لیگ
- نوٹس
یوئیفا چیمپئنز لیگ (UEFA Champions League) یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) کے زیر انتظام اہم یورپی کلبوں کے درمیان ایک سالانہ براعظمی کلب فٹ بال مقابلہ ہے۔
Remove ads
ریکارڈز اور شماریات
فاتحین
* Club has won all three major UEFA competitions
بلحاظ قومیت
بلحاظ شہر
کل وقتی سب سے زیادہ گول کرنے والے
Remove ads
لالیگا
لالیگا (La Liga)
اعدادوشماریات
Performance by club
Remove ads
مشہور کھلاڑی
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads