![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/72/Map_of_expansion_of_Caliphate.svg/langur-640px-Map_of_expansion_of_Caliphate.svg.png&w=640&q=50)
اسلامی فتوحات
From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلامی فتوحات (عربی:الفتوحات الإسلامية)یا جسے بعض اوقات عرب فتوحات بھی کہتے ہیں کا آغاز 7 ویں صدی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے اظہار نبوت کے بعد سے شروع ہوئی۔ آپ ﷺ نے عربوں میں ایک ایسی اتحاد قائم کی کہ اسلامی طاقت آپ کے بعد خلفاء راشدین، بنو امیہ اور عباسی خلافت تک کئی صدیوں تک پھیلتی رہی۔ حتیٰ کے انکی سرحدیں عرب صحرا سے نکل کر ہندوستان ،چین، وسطی ایشیا ،مشرق وسطی، جبکہ تمام شمالی آفریقہ اور یورپ کے ایک بڑے حصے تک پھیل گئیں۔
![]() | اس مضمون میں حوالوں کی فہرست شامل ہے، لیکن اس کے ذرائع غیر وضع ہیں کیوںکہ اس میں آنلائن حوالہجات کی کمی ہے۔ (ستمبر 2013) |
اسلامی فتوحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
![]() ![]() ![]() ![]() Bulgarian Empire مملکت مقرہ خاندان گاوبارگان خزر Turgesh Khaganate Göktürk Khaganate سغد rebels Kurdish tribes بربر ویزگاتھ مسیحی عرب فرانکیا مملکت لومبارد Duchy of Aquitaine تانگ خاندان گرجر پرتیہار خاندان چالوکیہ خاندان Sindh kingdom |
![]() ![]() ![]() | ||||||
کمان دار اور رہنما | |||||||
See list
|
See list
|
اڈوارڈ گبن عروج وزوال سلطنت روما میں اس متعلق لکھتا ہے کے ۔
خلافت بنی امیہ کے آخری ادوار میں اسلامی سلطنت اتنی پھیل گئی تھی کہ مشرق میں تاتاریوں اور ہندوستان سے مغرب میں بحراوقیانوس کے ساحلوں تک کا سفر 200 دن کا ہوچکا تھا . اور اگر ہم مسلمان لکھاریوں کی طرح اسے آستینیں چڑھا کر لکھیں تو لکھیں گئیں , افریقا کی طویل اور تنگ صوبے , فرجانہ سے عدن تک کی مستحکم اور مضبوط ریاستیں, طوس سے سورت تک جیسی جگہوں کو دیکھنے کے لیے ہمارے قافلے کو ہر جگہ چار سے پانچ ماہ لگیں گیں۔ہم آگستس اور انٹونی کی مضبوط حکومتوں کی نظم و ضبط کو جانتے ہیں جہاں شورشیں بحر حال اٹھتے رہتے تھے;لیکن اسلام کی کامیابی دیکھیں کہ اس نے لوگوں کے طور طریقے اور سوچ تک میں یکسانیت بھر دی.جس میں قرآنی قوانین کو سمرقند سے اشبیلیہ تک محبت سے پڑھا جاتا تھا۔اور ایک ہندوستانی مسلمان اندلس کے مسلمان کے ساتھ اخوت کے ساتھ حج پر جاتا تھا۔