نصیر الدین محمد ہمایوں
مغلیہ سلطنت کا دوسرا حکمران جس نے 30 دسمبر 1526ء سے 17 مئی 1540ء تک اور بعد ازاں 22 فروری 1555ء سے 27 جنوری 1556ء تک حکومت کی۔ مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیرالدی / From Wikipedia, the free encyclopedia
نصیر الدین محمد ہمایوں، جو 1530ء تا 1540ء اور پھر 1555ء تا 1556ء مغلیہ سلطنت کے حکمران رہے۔ ہمایوں بانئ سلطنت ظہیر الدین بابر کا بیٹا تھا۔ اس کے تین اور بھائی کامران، عسکری اور ہندالی تھے۔ 17 مارچ 1508ء میں کابل میں پیدا ہوا۔ اس کی والدہ کا نام ماہم بیگم تھا۔ ہمایوں نے ترک، فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ اسے حساب، فلسفہ، علم نجوم اور علم فلکیات سے خصوصی دلچسپی تھی۔ سپہ گری اور نظم و نسق کی اعلیٰ تربیت حاصل کی اور صرف 20 سال کی عمر میں بدخشاں کا گورنر مقرر ہوا۔ اس نے پانی پت اور کنواہہ کی لڑائیوں میں شمولیت اختیار کی۔ اس کی خدمات کے صلے میں اسے حصار فیروزہ کا علاقہ دے دیا گیا۔ 1527ء کے بعد اسے دوبارہ بدخشاں بھیج دیا گیا۔ 1529ء جب وہ آگرہ واپس لوٹا تو اسے سنبھل کی جاگیر کے انتظامات سونپے گئے۔
اجمالی معلومات نصیر الدین محمد ہمایوں, (فارسی میں: نصیرالدین همایون) ...
نصیر الدین محمد ہمایوں | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(فارسی میں: نصیرالدین همایون) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 6 مارچ 1508ء کابل | ||||||
وفات | 27 جنوری 1556ء (48 سال) دہلی | ||||||
مدفن | مقبرہ ہمایوں | ||||||
طرز وفات | حادثاتی موت | ||||||
زوجہ | بیگہ بیگم گنوار بیگم حمیدہ بانو بیگم ماہ چوچک بیگم | ||||||
اولاد | اکبر ، الامان مرزا ، مرزا محمد حکیم ، بخشی بانو بیگم ، بخت النساء بیگم ، سکینہ بانو بیگم | ||||||
والد | ظہیر الدین محمد بابر | ||||||
والدہ | ماہم بیگم | ||||||
بہن/بھائی | گلبدن بیگم ، فخر النسا ، گل چہرہ بیگم ، کامران مرزا ، التون بشیک ، عسکری مرزا ، مرزا ہندال ، گل رخ بیگم | ||||||
خاندان | مغل خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
مغل بادشاہ (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 26 دسمبر 1530 – 17 مئی 1540 | |||||||
| |||||||
مغل بادشاہ (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 22 فروری 1555 – 27 جنوری 1556 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | شاہی حکمران | ||||||
مادری زبان | چغتائی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | چغتائی ، فارسی ، عربی | ||||||
درستی - ترمیم |
بند کریں
اجمالی معلومات
مغل حکمران | |
ظہیر الدین محمد بابر | 1526–1530 |
نصیر الدین محمد ہمایوں | 1530–1540 1555–1556 |
جلال الدین اکبر | 1556–1605 |
نورالدین جہانگیر | 1605–1627 |
شہریار مرزا (اصلی) | 1627–1628 |
شاہجہان | 1628–1658 |
اورنگزیب عالمگیر | 1658–1707 |
محمد اعظم شاہ (برائے نام) | 1707 |
بہادر شاہ اول | 1707–1712 |
جہاں دار شاہ | 1712–1713 |
فرخ سیر | 1713–1719 |
رفیع الدرجات | 1719 |
شاہجہان ثانی | 1719 |
محمد شاہ | 1719–1748 |
احمد شاہ بہادر | 1748–1754 |
عالمگیر ثانی | 1754–1759 |
شاہجہان ثالث (برائے نام) | 1759–1760 |
شاہ عالم ثانی | 1760–1806 |
[[بیدار بخت محمود شاہ بہادر] (برائے نام) | 1788 |
اکبر شاہ ثانی | 1806–1837 |
بہادر شاہ ظفر | 1837–1857 |
برطانیہ نے سلطنت مغلیہ کا خاتمہ کیا |
بند کریں